16 اکتوبر 2013 - 20:30
وائٹ ہاؤس؛ جوہری مذاکرات میں ایران کی تعریف

وائٹ ہاؤس نے ایران اور دنیا کے چھ اہم ممالک کے درمیان سنجیدہ اور موضوع کی سطح پر ہوئے جوہری مذاکرات کی تعریف کی ہے۔

ابنا: جنیوا میں ایران اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور جرمنی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ایران کی تجویز بہت سودمند تھی، ایرانی مذاکرات کار ٹیم کی تجویز بہت سنجیدہ اور متوازن تھی جس کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی۔

غور طلب ہے کہ 15- 16 اکتوبر کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہونے والے ان مذاکرات کے بعد اب مزید بات چیت سات اور آٹھ نومبر کو دوبارہ جنیوا میں ہوگی۔

اسی کے ساتھ کارنی نے کہا کہ امریکی تجزیہ کار جوہری تعطل کے خاتمے کےسلسلے میں ایران کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کا ابھی دقیق جائزہ لے رہے ہیں۔

تاہم جے کارنی نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت میں کہا  کہ جوہری مذاکرات کے بارے میں رات و رات پیش رفت کی توقع نہیں رکھی جانی چاہیئے۔

........

/169